نئی دہلی… مقابلہ حسن تو آپ نے بہت سے دیکھے ہوں گے لیکن ہندوستا ن میں پہلی بار وہیل چیئراستعمال کرنے والی معذور خواتین کے درمیان ایک منفرد مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا۔ممبئی میں ہونے والے Miss Wheel Chair India نامی اس منفرد مقابلہ حسن کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں شریک تمام خواتین چلنے پھرنے سے معذور تھیں اور وہیل چیئر استعمال کرتی تھیں ۔معذور خواتین کے درمیان ہونے والایہ مقابلہ 43 سالہNirmala Kelwani نے جیت لیااوریہ ثابت کر دیا کہ ارادے مضبوط ہوں تو جسمانی کمزوری کبھی آڑے نہیں آسکتی۔ مقابلے کا مقصد ایسے خواتین کی حوصلہ افزائی کرناتھاجو چلنے پھرنے سے تو قاصر تھیں لیکن بلند حوصلے نے ان کی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا۔