لکھنؤ، 28 جنوری (یو این آئی) اترپردیش کے سابق وزیر دَدُّو پرساد کو آج بہوجن سماج پارٹی سے نکال دیا گیا۔بی ایس پی کے ریاستی صدر رام اچل راج بھر نے یہاں بتایا کہ مسٹر ددو پرساد کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کے سبب پارٹی سے باہر نکالا گیا ہے ۔مسٹر پرساد مایاوتی حکومت میں دیہی ترقی کے وزیر تھے لیکن 2010 کے اسمبلی انتخابات میں انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔بندیل کھنڈ خطے کے چترکوٹ حلقہ س
ے وہ تین بار 1996، 2002 اور 2007 میں ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔ ان کے خلاف سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کا معاملہ بھی لوک آیکت کے یہاں درج کیا گیا تھا۔