لکھنئو میں سوائن فلو کی مہلک بیماری میں مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ۔ اب تک کل 9 افراد کے نمونوں کی جانچ میں اس مرض کی تصدیق ہوچکی ہے ۔شہر میں کل خنزیری فلو کے دو نئے کیس سامنے آئے جس سے کل تعداد 9 ہوگئی ہے ۔نئے مریضوں
میں سے ایک کا رام منوہر لوہیا اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔دوسرے کو عالم باغ کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ریاستی راجدھانی میں اس ماہ 2 افراد کی موت ہوچکی ہے ان میں سے ایک سابق فوجی کی بیوی تھی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دو نئے مریضوں کے نمونوں کی جانچ کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی اور سنجے گاندھی انسٹی ٹیوٹ میں کی گئی ہے ۔دریں اثنا شہر کی انتظامیہ نے مریضوں کے نام ظاہر کرنا بند کردیا ہے کہ ان کے رشتہ داروں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔