روم، 28 نومبر:ٹیکس چوری کے معاملے میں قصوروار قرار دیئے گئے اٹلی کے سابق وزیراعظم سیلیویوبرلسکونی کی پارلیمنٹ کی رکنیت کل ختم کردی گئی۔ اٹلی کی سینیٹ نے ووٹنگ کے بغیر ان کی رکنیت ختم کردی۔سینیٹ کے اسپیکر نے پارلیمنٹ کی طرف سے مسٹر برلسکونی کو اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے لئے نااہل قرار دیدیا۔خیال رہے کہ مسٹر برلسکونی کو گذشتہ اگست میں ٹیکس چوری کے معاملے میں چار سال کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔