سات سو ملین ماہانہ متحرک صارفین کے ساتھ بلاشبہ واٹس ایپ موبائل کی دنیا کی ایک بڑی مسیجنگ سروس ہے۔ اس سروس کے بیشتر صارفین اس کا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر فیچر کا مطالبہ طویل عرصے سے کر رہے تھے تاکہ وہ موبائل ڈیوائسز کو چھوڑنے کے بعد بھی اپنی پسندیدہ سروس کے ساتھ جڑے رہ سکیں۔ یہی وجہ ہے کہ طویل انتظار کے بعد واٹس ایپ نے آخر کار اپنا ویب ورڑن متعارف کرا دیا ہے تاہم اس میں صارفین کو کاف
ی حد تک محدود رکھا گیا ہے جن کو جاننا کافی مفید ثابت ہو گا۔ یہ ورڑن ایپل آئی او ایس کو سپورٹ نہیں کرتا واٹس ایپ کے ویب ورڑن اور اسمارٹ فونز کے درمیان پیغامات ترسیل کا انحصار سرورز پر ہے۔