لکھنؤ۔(نامہ نگار)کرشنانگر علاقہ میں منگل کو ایک دکان سے مکسی چوری کرکے بھاگ رہے چور کو دکاندار نے لوگوں کی مدد سے پکڑلیا وہیںٹھاکرگنج علاقہ میں سائیکل چراکر بھاگ رہے چور کو طالب علم نے پکڑا اور پولیس کے حوالے کردیا ۔ کرشنا نگر کے رہنے والے رام چندر باجپئی کی کانپور روڈ واقع امر پریت لان کے بغل میں جے ماں چکن سینٹر نام سے دکان ہے ۔منگل کی شام تقریباً ۵بجے اس کی دکان پر ایک نوجوان پہونچا ۔دکان میں پہلے سے کچھ گاہک موجود تھے ۔اس درمیا ن نوجوان دکان میں رکھی مکسی لے کربھاگنے لگا ۔ نوجوان کو بھاگ
تادیکھ کر دکاندار اور دیگر لوگوں کی نظر اس پر پڑگئی ۔اس پر دکان کی مدد سے مکسی لے کر بھاگ رہے چور کو پکڑلیا ۔ اور اس کی جم کر پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔پوچھ گچھ میں پکڑے گئے چور نے اپنا نام بہرائچ کا رہنے والا احمد بتایا ۔ وہیں ٹھاکرگنج کے ایکتا نگر کا رہنے والارجت تیواری منگل کی شام جل نگم روڈ واقع آڑھوہی کانسپٹ کلاسز نام کی کوچنگ میں پڑھنے کے لئے گیاتھا ۔ رجت نے اپنی سائیکل کوچنگ کی باہر کھڑی کردی تھی ۔ کچھ دیر بعد وہ باہر نکلا تو دیکھا اس کی سائیکل غائب تھی ۔ رجت نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ سائیکل کو تلاشنا شروع کیا تو کچھ دوری پرایک شخص سائیکل کندھے پر لادکر لے جاتے ہوئے دکھا ۔ اس رجت نے اپنے ساتھیوںکی مدد سے چور کو پکڑ لیااور پٹائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔ پوچھ گچھ میں ملزم نے اپنا نام ٹھاکر گنج کا رہنے والا ٹینکو یادو بتایا ۔