ماہ ربیع الثانی حضرت شیخ عبد القادر جیلانی کی وفات سے منسوب ہے انہوں نے وحدانیت کا درس دیا
اسلامی ماہ و سال کے تعلق سے مولا نا کفیل احمد کا بیان
اسلامی قمری کلنڈر بارہ مہینوں پر مشتمل ہے جسے ہجری سال کہا جا تا ہے جو کہ وجہ تخلیق کائنات نبی آخر الزماں حضرت محمد صلعم کے واقعہ ہجرت سے منسوب ہے۔ اس کا چوتھا مہنیہ ربیع الثانی ہے جسے ربیع الآخر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے یہ مہینہ پیغام و حدانیت کا پر چم بردار ہے ایک اللہ کی عبادت و بند گی اور اسی سے اپنی تمام تر جائز حاجات طلب کر نے کا درس اور اعلانئے
کلمۃ الحق کے عہد کی تجد ید کا مہینہ ہے جس میں اللہ کے ولی اور محبوب حضرت شیخ عبد القادر جیلانی کی وفات ہو ئی۔ انہوں نے ساری زندگی عبادت الٰہی اور روزوں کے اہتمام و تلاوت قرآن حکیم کے ساتھ سنتوں پر عمل کی تلقین کی اور شرک و بدعات و خرافات سے مکمل پر ہیز نیز غیر اسلامی عمل و حرکات سے گریز کا پیغام دیا لہٰذا عشق رسول اکرم ؐ و حب غوث الآعظیم ؓ کا تقاضہ ہے کہ ہم سب ان کی تعلیمات پر عمل کر یں اس کا اظہار کر تے ہو ئے مقررین آغاز ماہ ربیع الثانی اور سیرت و تعلیمات بڑے پیر حضرت شیخ عبد القادر جیلانی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ انہوں نے فرمایا ہے کہ مومن اپنا اہل وعیال اللہ پر چھوڑ تا ہے اور منا فق درہم و دینار پر نیز غوث الاعظم نے فرمایا ہے کہ مخلوقات اور غیر اللہ سے صرف وہ لوگ سوال کرتے ہیں جن کا یقین و ایمان ضعیف ہے اور جن میں صبر و توکل نا بود ہے۔
سنی بورڈ آف انڈیا کے زیر اہتمام نظام باغ چوپٹیاں میں محفل فضیلت ماہ ربیع الثانی کے تعلق سے مولانا کفیل احمد صوفی شاہ کلیم اللہ شاہ اور حاجی صلاح الدین کے علاوہ تنظیم کے صدر مسٹر شہاب الدین خاں نے عقیدت اور محبت عنوان سے کہا کہ ماہ ربیع الثانی حضرت شیخ عبد القادر جیلانی کی وفات سے منسوب ہے جنہوں نے وحدانیت کا درس دیا اور ساری زندگی تبلیغ دین حق کے لئے وقف کی اور علم عقل اور صبر کی اہمیت بتائی اور فرمایا ہے کہ ’’دین کی اصل عقل کی اصل علم اور علم کی اصل صبر ہے لہٰذا صبر کا دامن ہاتھ سے کبھی نہ چھوڑو۔ ‘‘ اس موقع پر ماہِ ربیع الثانی کے پہلے عشرے میں اس عالم فانی میں تولد ہو نے والے حضرات اہلبیت عظام ؓ کے سلسلے کے ایک محترم بزرگ حضرت امام حسن عسکری کی سیرت اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر مسلمانوں سے اللہ کی رسی کو پکڑ کر با ہم متفرقہ نہ کر نے اور اپنے آپ کو فرقے درفرقے تقسیم کر کے اسلامی تعلیمات سے انحراف نہ کر نے کی۔ مقررین نے درخواست کی اور اللہ کی عظمت بڑائی و کبر یای اور رسول اکرم کی رسالت کے ولی اقرار کے ساتھ سیرت رسولؐ و خلفا ئے راشدین صحابہ کرام اہلبیت ؑ پر عمل کی تلقین کی جہ کہ قرآن احکام کی چلتی پھرتی مشال تھے۔ مقررین نے کہا کہ سرکار دوعالم نے فرمایا ہے کہ اللہ جس کی بہتری چاہتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتا ہے۔ اللہ ہم سب کو صراط مستقیم پر عمل کی توفیق دے۔ اس موقع پر خورشید ، محمد عارف ، شکیل احمد خاں، حاجی چاند میاں وغیرہ شریک تھے۔
(شہاب الدین خاں)
رابطہ :9335246096