سوچی (روس) 28 نومبر :روس آئندہ برس تک اپنی سرحدوں کے تحفظ کے لئے 22 بین براعظمی نیوکلیائی میزائل نصب کرے گا۔روسی صدر ولادیمیرپوتن نے کل یہاں اسٹرٹیجک میزائل سے متعلق شعبے کی میٹنگ کیبعد یہ اطلاع دی۔مسٹر پوتن نے اس کی تفصیلات نہیں بتائیں کہ کس نوعیت کے میزائل نصب کئے جائیں گے۔وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق یہ میزائیل موبائل اور اسلو تکنیک پر مبنی یا اس بین براعظمی میزائل سے لیس ہوں گے۔