ویلنگٹن۔کمار اسنگارا کی سنچری اور وکٹ کیپرنگ میں ریکارڈ توڑمظاہرہ سے سری لنکا نے آج ساتویں اور آخری یک روزہ کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو چونتیس رن سے ہرادیا۔نیوزی لینڈ سیریز پہلے ہی چار ایک سے جیت چکی ہے لہٰذایہ میچ محض رسمی تھا۔شروعاتی میچوں میں خراب کھیلنے والی سری لنکائی ٹیم کا حوصلہ اس جیت سے کافی بڑھاہوگا۔سری لنکانے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سنگاکاراکی سنچری کی بدولت چھ وکٹ پر 287رن بنائے تھے۔جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم تقریبا چھیالس اوور میں 253رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔سنگاکارا نے ملس کورن آئوٹ کرکے کیوی اننگ کاخاتمہ کیا۔
اور اس طرح سری لنکانے نیوزی لینڈ سے آخری ونڈے میچ چونتیس رن سے جیت لیا۔جبکہ نیوزی لینڈ نے ونڈے سیریز اپنے نام کرلی۔اس سے پہلے کمارا سنگاکارا کے آؤٹ 113 رنز کی مدد سے سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ساتویں اور آخری ایک روزہ کرکٹ میچ میں آج چھ وکٹ پر 287 رن بنا ئے تھے۔ سنگاکارا نے اپنی اننگز میں 105 گیندوں کا سامنا کیا اور اب ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر قابض آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ سے وہ صرف 11 رنز پیچھے رہ گئے ہیں۔ سنگاکارا کے 13693 رنز ہو گئے ہیں جبکہ پونٹنگ کے نام 13704 رنز ہیں۔ سچن تندولکر 18426 رن بنا کر اس فہرست میں سب سے اوپر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ پہلے ہی 4 ۔1 سے سیریز جیت چکا ہے لہذا یہ مقابلہ رسمی تھا۔ سنگاکارا اور تلک رتنے دلشان نے دوسرے وکٹ کے لئے 104 رن کی ساجھیداری کی۔ دلشان 81 رنز بنا کر وکٹ کے پیچھے کیچ دے کر لوٹے۔ اب وہ وہ چھ اننگز میں 66۔ 16 کی اوسط سے رن بنا چکے ہیں۔ لاہرو ترھمننے 30 نے دلشان کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 71 رن جوڑے۔ مہیلا جے وردھنے 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پرسنا ایک اور دنیش چنڈی مل صرف چھ رن بنا سکے۔ نیوزی لینڈ کے لئے کوری اینڈرسن نے تین اور ٹم سائودی نے دو وکٹ لئے۔