میلبورن۔ ٹینس کی دنیا میں دو دیرینہ حریف ٹاپ سیڈ اور نمبر ون امریکہ کی سرینا ولیمز اور دوسری سیڈروس کی ماریا شاراپووا سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خطاب کو حاصل کرنے کے لیے بھڑیں گی۔موجودہ نمبر ون سرینا نے آل امریکن سیمی فائنل میں اپنی بڑی بہن کو مقابلے سے باہر کرنے والی ہم وطن میڈیسن کی کو شکست دے خواتین سنگلز کے فائنل میں جگہ بنائی۔اس سے پہلے دوسری سیڈ شاراپووا نے بھی فاتح مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم وطن اور 10 ویں سیڈ ماکارووا کو مسلسل سیٹوں میں ہرا کر چوتھی بار آسٹریلین اوپن کے فائنل
کا ٹکٹ کٹایا اوردیرینہ حریف سرینا کے خلاف خطابی جنگ یقینی کر لی۔ سال 2003۔ 2005۔2007۔ 2009 اور 2010 میں خطاب جیت چکی سیرینا چھٹی بار آسٹریلین اوپن خطاب کیلئے کھیل رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی زبردست فارم کو برقرار رکھتے ہوئے ہم وطن میڈیسن کے چیلنج کو صرف 84 منٹ میں نپٹاتے ہوئے اچھا مظاہرہ کیا۔
سال 2010 میں آخری آسٹریلین اوپن خطاب جیتنے کے بعد 18 بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن سرینا ایک بار پھر فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ سیمی فائنل جیتنے کے ساتھ ہی سرینا نے اپنے نمبر ایک رینکنگ بھی برقرار رکھی ہے۔اگرچہ پہلے سیٹ میں سرینا کی شروعات کچھ سست رہی اورمیڈسن نے مقرر ٹائی بریک میں پہنچا دیا۔ لیکن ٹاپ سیڈ کھلاڑی نے تجربہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹائی بریک 7۔5 سے جیت لیا۔ میڈیسن کا مظاہرہ توقع سے بہتر رہا اور انہوں نے ہاتھ آئے وقفے پوائنٹس کو بھناتے پوائنٹس بٹورے جبکہ پہلے سیٹ میں سرینا دو میں سے ایک وقفے پوائنٹس بنا سکی۔نمبر ایک سرینا نے میچ میں کل 78 جبکہ میڈیسن نے 68 پوائنٹ بٹورے۔ سرینا نے 19 ونرس لگائے اور 13 ایس لگائے اور 16 بے جا بھولیں بھی کی جبکہ میڈیسن نے سرینا سے زیادہ 27 ونرس لگائے۔ اگرچہ نوجوان کھلاڑی نے میچ میں 39 بے جا بھولیں کی جو انہیں بہت مہنگی ثابت ہوئی۔سال 2008 کی چیمپئن شاراپووا تین سال پہلے یہاں فائنل میں پہنچ پائی تھی۔ دوسری سیڈ کھلاڑی نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 87 منٹ میں اپنا میچ مکمل کیاروسی کھلاڑی نے میچ میں کل 70 پوائنٹس کمائے اور 23 ونرس لگائے۔ انہوں نے 26 بے جا بھولیں بھی کی۔ لیکن شاراپووا نو میں سے چار وقفے پوائنٹس استفادہ میں کامیاب رہی جبکہ ماکارووا چھ میں سے صرف ایک وقفے پوائنٹس حاصل کیا۔ 23 ویں بار گرینڈ سلیم فائنل میں پہنچ چکی سرینا کے ہاتھوں شاراپوواپنے آخری 15 ہیڈ ٹو ہیڈ میچوں میں شامل ہار جھیل چکی ہے۔
شاراپووا نے صرف دو مرتبہ سرینا کو شکست دی ہے جس میں ومبلڈن اور 2014 کا سیشن کا آخری ٹور چیمپئن شپ تھا۔ شاراپووا نے فائنل کیلئے فکر مند نہیں ہوں میرا فائنل سرینا کے خلاف ہے۔ میرا اگرچہ سابقہ ریکارڈ ان کے خلاف اچھا نہیں رہا ہے لیکن میں اچھی فارم میں ہوں اور یہاں تک پہنچ کر جیت کی بھی حقدار ہوں۔