لکھنؤ(نامہ نگار)چیف سکریٹری آلوک رنجن نے ہدایت دی ہے کہ سماج وادی ، بیوہ،معذور سمیت تمام پنشنروں کو فروری
میں مستفیدین کے کھاتے میں لازمی طورپرپہنچ جانی چاہئے ۔آئندہ مالی برس میں ہرحال میں مستفیدین کو پنشن کی رقم ہرماہ انکے کھاتے میں وقت پرپہنچائی جائے گی۔ سرکاری پورٹل پر پنچایت وار گائوں تمام مستفیدین کی فہرست لازمی طورپرمہیاہو۔ انھوںنے طلباء کے وظیفے ان کے کھاتے میں ۳۱مارچ تک براہ راست پہنچانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ نااہل طلباء کووظیفے قطعی حاصل نہ ہونے پائیں اور اہل طلباء چھوٹنے بھی نہ پائیں۔ وظیفوںکی تقسیم کارینڈم جانچ کرکے نااہل طلباء کو فہرست سے الگ کرتے ہوئے متعلقہ اسکولوں اور طلباء کو سیاہ فہرست کیا جائے ۔ چیف سکریٹری آج سماجی بہبوداور معذور ترقیات محکمہ کے کاموں کاجائزہ لے رہے تھے۔