لکھنؤ(نامہ نگار)علی گنج علاقے کے ایک مکان میں گیس اخراج کے سبب اچانک آگ لگ گئی ۔ مکان مالک نے فائربرگیڈکواطلاع دینے کے ساتھ ساتھ آس پاس لوگوںکی مدد سے آگ پرقابو پانا شروع کیا۔موقع پرپہنچی فائر برگیڈکی گاڑی نے آگ پرقابو پالیا۔
وہیں دوسری جانب وکاسن نگر کی شیخوپورہ کالونی میںایک ٹنٹ کی دوکان میں شارٹ سرکٹ ہونے سے آگ لگ گئی۔ موقع پرپہنچی فائربرگیڈ کی دوگاڑیوںنے آگ پرقابوپالیا۔ بتایاجارہا ہے کہ دکان میں رکھا ٹنٹ کاسامان جل کرراکھ ہوگیا۔علی گنج کے تروینی نگر کے رہنے والے راہل مشرانے بتایا کہ جمعرات کی صبح اچانک ان کے باورچی خانے میں گیس اخراج ہونے کے سبب آگ لگ گئی۔ آگ لگتے ہی راہل کے گھرمیںبھگدڑم
چ گئی۔کنبے والے اپنی جان بچاکر باہر نکل آئے۔
اطلاع محکمہ فائر برگیڈکودی گئی۔راہل نے پڑوسیوںکی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کی ۔موقع پرپہنچی فائر برگیڈکی ایک گاڑی نے کچھ ہی دیرمیں آگ پرقابو پالیا۔راہل کے مطابق واردات میں کوئی زخمی نہیں ہواہے ۔وہیں باورچی خانے میںرکھا سامان جل کرخاک ہوگیا۔ دوسری جانب وکاس نگر واقع سینٹ میری اسکول کے نزدیک ایک ٹینٹ کی دکان میںبجلی شارٹ سرکٹ ہونے کے سبب بدھ کی دیرشب آگ لگ گئی۔
دکان کے پاس موجود لوگوں نے اس بات کی اطلاع پولیس اورفائر برگیڈکودی۔ موقع پرپہنچی فائربرگیڈ کی دوگاڑیوں نے آگ پرقابو پالیا۔ دکان میں رکھاٹینٹ کاسامان جل کرراکھ ہوگیا۔واردات میں کسی طرح کاجانی نقصان نہیں ہوا۔