لکھنؤ، 230 جنوری (یو این آئی)اترپردیش سرکار مختلف ذاتوں کے درمیان شادی کی حوصلہٖٖٖ ٖ افزائی کرنے کے لئے ایسے جوڑوں کو انعام و اعزاز دے گی جو دوسری ذات یا برادری میں شادی کریں گے ۔
ایسے جوڑوں کو 50 ہزار روپے نقد اور میڈل سے سرفراز کیا جائے گا۔ ریاست میں اس طرح کا اعزاز دینے کے
لئے پہلی تقریب آئندہ 8 فروری کو میرٹھ میں ہوگی جس میں کم از کم 8 جوڑوں کواعزاز دیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس میں دولہا دلہن یا ان کے کنبوں کی آمدنی تو نہیں دیکھی جائے گی لیکن شادی بغیر جہیز کے ہونی چائیے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے لئے نوبیاہتا جوڑے کو ڈسٹرک کلکٹر سے ملنا ہوگا، ان کی تصدیق کرنے پر چیک اور میڈل دیں گے ۔
ریاست سرکار کے اس فیصلہ کا کئی سماجی تنظیموں نے خیر مقدم کیا ہے ۔