بولی وڈ کے چاکلیٹ ہیرو رنبیر کپور کو آج کل عجیب مشکل نے آگھیرا ہے کیونکہ انہیں متوقع منگیتر کترینہ کیف سے ہی ملنے سے روک دیا گیا ہے۔انڈین میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کترینہ کیف آج کل فلم “فتور” کی شوٹنگ کے سلسلے میں کشمیر میں موجود ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ “فتور” کے ڈائریکٹر ابھیشیک کپور نے رنبیر کپور سے درخواست کی ہے کہ وہ فلم کے سیٹس پر کترینہ سے ملنے سے گریز کریں تاکہ بولی وڈ باربی ڈول کی توجہ کام پر مرکوز رہے۔ڈائریکٹر چاہتے ہیں کہ اس فلم کی پوری اسٹار کاسٹ اپنی توجہ شوٹنگ پر رکھے اور ان کا دھیان یہاں
وہاں نہ بھٹکے۔فتور میں کترینہ کیف کے ساتھ آدتیہ رائے کپور اور ریکھا شامل ہیں اور یہ چارلس ڈکنیز کے ایک مقبول ناول پر بنائی جارہی ہے جس کی شوٹنگ کشمیر میں جاری ہے۔خیال رہے کہ رنبیر کپور کی فلم “روئے” فروری میں ریلیز ہو رہی ہے جبکہ ان کی ایک اور فلم “بامبے ویلوٹ” کا پہلا پوسٹر گزشتہ روز جاری کیا گیا تھا۔