میلبورن۔امریکہ کی بیتھانی ماٹیک سینڈس اور جمہوریہ چیک کی لوسی سفارووا کی غیر ترجیحی جوڑی نے آسٹریلوی اوپن خواتین ڈبلز خطاب جیت لیا۔دونوں پہلی بار یہاں ساتھ کھیل رہے تھے۔انہوں نے 14 ویں ترجیح حاصل چین کی جھیگ چے اور تائیوان کی چان ینگ جان کی جوڑی کو 6۔4، 7۔6 سے شکست دی۔انہوں نے
ٹورنامنٹ میں پانچ سیڈ جوڈیو کو شکست دے کر خطاب تک کا سفر طے کیا۔