نئی دہلی(ایجنسی)فضائی کمپنی اسپائس جٹ کی کمان اس کے بانی سرپرست اجے سنگھ کو سونپتے ہوئے ڈائریٹرس گروپس نے کمپنی میں مارن کنبے کے تمام اثاثہ جات ۵۸ء۴۶ فیصد کی حصہ داری اجے سنگھ کے منتقل کرنے کی تجویز منظور کرلی ہے۔ اسکے ساتھ بورڈ نے نئے شیئر جاری کرکے ۱۵۰۰ کروڑ روپئے اکھٹا کرنے کے منصوبے کو بھی منظوری دے دی ہے۔ اب اس معاملے میں پ
وسٹل بیلٹ کے ذریعہ شیئر ہولڈروں کی منظوری بھی حاصل کی جائے گی۔ مالکانہ حق منتقل ہونے کے ساتھ ہی کمپنی کا صدر دفتر تملناڈو سے دہلی منتقل کیا جائے گا۔حالانکہ مارن کنبہ کمپنی میں اپنی مکمل موجودہ ایکوٹی حصہ داری کو منتقل کرنے اور کمپنی کے بورڈ سے استعفی دینے کے باوجود ۳۷۵کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گا۔ذرائع کے مطابق مارن کے ذریعہ شیئر منتقلی کے سلسلے میں قیمت کی تفصیل ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ ذرائع کے کہنا ہے کہ مستر اجے سنگھ کمپنی میں نیا سرمایہ بھی لگاسکتے ہیں اور کچھ غیر ملکی سرمایہ کاروںکو کمپنی میں لاسکتے ہیں۔