نیویارک (ایجنسی)لیپ ٹاپ چارج کرنے کیلئے اگر بار بار تاریں لگا کر تھک چکے ہیں تو بس تھوڑا سا انتظار اور کر لیں جلد منظر عام پر آنے والے نئے لیپ ٹاپ بیٹری کے استعمال میں کافی کفایت شعار ہیں ان کو ایک دفعہ چارج کرنے کے بعد ۲۴گھنٹے تک چلایا جا سکتا ہے عام صورتحال میں لیپ ٹاپ کو ایک دفعہ چارج کر کے ایک بیٹری کے ساتھ ۱۵گھنٹے تک اور دوسری بیٹری ہونے کی صورت میں۲۰ گھنٹے تک چلایا جاسکتا ہے مگر پینا سونک کاٹف بک ۳۱؍ایک دفعہ چارج ہو کر ۱۸گھنٹے تک چل سکے گا جبکہ دوسری بیٹری کی صورت میں ۲۷گھنٹے بھی چل سکتا ہے اس لیپ ٹاپ کو اگلے ماہ ۳۶۹۹ڈالر میں فروخت کیلئے پیش کیا
جائے گا پیناسونک کے ٹف بک نے بیٹری ٹائمنگ کے حوالے سے دوسری کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔
ڈیل کا “ایکس پی ایس ۱۵۔۱۳ گھنٹے تک چل سکتا ہے جبکہ دوسری بیٹری کیساتھ اسے ۲۲گھنٹے تک چلایا جا سکتا ہے لنوو کے “تھنک پیڈایکس ۲۵۰میں دو بیٹریوں نے لیپ ٹاپ کو ۲۰گھنٹے تک چلایا ہے پیناسونک کے “ٹف بک” کی سکرین ۱۳ء۱انچ ہے ایک بیٹری کے ساتھ اس کا وزن ۳ء۵۸کلو گرام ہے اور دو بیٹریوں کے ساتھ اس کا وزن ۳ء۷۰کلو گرام ہو گا لیپ ٹاپ کی بیٹری ٹائمنگ کا تعلق لیپ ٹاپ پر چلنے والی ایپلی کیشن سے بھی ہوتا ہے اگر صارف ہائی ریزولیشن پر فلمیں دیکھ رہا ہو تو لیپ ٹاپ بیٹری کو پھونکنے میں جلدی کرے گا ۔
ورڈ پروسیسر اور نیٹ سرفنگ کے دوران بیٹری فلموں کے مقابلے میں کم خرچ ہوتی ہے ۱۵گھنٹے چلنے والے لیپ ٹاپ میں جو ہارڈ ڈسک نصب ہوتی ہے وہ سولڈ سیٹ ہوتی ہے جو گھومنے والی ہارڈ کی نسبت بہت کم بیٹری استعمال کرتی ہیں۔