بل گیٹس کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا مائیکروسافٹ کا ناکام ایم پی تھری پلئیر یا کامک سنس نہیں بلکہ صرف انگریزی زبان بولنا ہے۔
یہ دلچسپ انکشاف انہوں نے ریڈیٹ پر ہونے والے ایک سیشن کے دوران کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی اور زبان سیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ‘میں خود کو بہت بیوقوف سمجھتا ہوں کیونکہ مجھے انگریزی سے ہٹ کر کوئی
اور غیرملکی زبان بولنا نہیں آتی’۔
انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں فرنچ، عربی یا چینی زبان جانتا ہوتا۔
انہوں نے اس معاملے میں فیس بک کے بانی مارک زیوکربرگ سے متاثر ہونے کا انکشاف بھی کیا اور کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں چین کے دورے کے دوران مارک نے طالبعلموں سے مینڈرین زبان میں سوال جواب کے سیشن میں حصہ لے کر مجھے حیران کردیا اور واقعی زبردست کام تھا۔
بل گیٹس نے کہا کہ مجھے اب بھی توقع ہے کہ میں کوئی ایک غیرملکی زبان سیکھنے کے لیے وقت نکال سکوں گا ممکنہ طور پر یہ فرنچ ہوسکتی ہے کیونکہ وہ سب سے آسان ہے۔