گزشتہ کچھ عرصے سے کہا جارہا تھا کہ فیس بک کی مقبولیت میں کمی آرہی ہے تاہم سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ نے اپنی بڑھتی آمدنی سے اس تاثر کو جھٹلا دیا ہے۔
فیس بک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس کے موبائل ایڈ کی آمدنی میں منافع تیزی سے بڑھا ہے اور وہ مستقبل میں اس پر مزید توجہ دے گی۔
اب فیس بک کی آمدنی مارکیٹ کی پیشگوئیوں سے بھی زیادہ رہی ہے اور کمپنی نے ویب سائٹ کو مزید بہتر بنانے کے لیے اس می
ں نئے لوگوں کو شامل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
اسمارٹ فونز یا ٹیبلیٹس کمپیوٹرز پر اشتہارات نے فیس بک کی آمدنی کو بڑھایا ہے اور گذشہ سال کی آخری سہ ماہی میں یہ آمدنی 696 ملین سے بڑھ کر 3.85 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔
خیال رہے کہ گذشتہ سال یہ کہا جارہا تھا کہ فیس بک نوجوان افراد میں اپنی کشش کھونے لگی ہے تاہم اب ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے نیٹ ورک کو استعمال کرنے والے صارفین کی ماہانہ تعداد بڑھ کر ایک ارب 39 کروڑ ہوگئی ہے۔