مظفرنگر(بھاشا) نابالغ لڑکی کو اغوا کر نے اور چار نوجوانوں کے ذریعہ مبینہ طور پر چار دنوں تک اجتماعی آبروریزی کا واقعہ روشنی میں آیا ہے اس سلسلے میں پولیس نے دو ملزمان کوگرفتار لیا ہے یہ واقعہ مظفرنگر کے ڈھنڈھاولی گائوں کاہے۔ تھانہ انچارج وی. کے.
شرما نے بتایا کہ پیر کو رفع حاجت کے لئے گئی نابالغ لڑکی کو بندوق دکھا کر چار نوجوانوں نے اسے اغوا کر لیا اور گاؤں کے ایک گھر میں لے جاکر چارنوجوانوں نے اس کی اجتماعی آبروریزی کی۔موصولہ اطلاع کے مطابق کے بعد پولیس نے کل لڑکی کو اسی گھر سے آزاد کرا لیا۔ لڑکی کے والد نے تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی. لڑکی نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ ۲۶ جنوری کو مکیش، پردیپ،کللو اور دشینت نام کے چار نوجوانوںنے اسے اغوا کر لیا اور علاقے کے ایک گھر میں اسے لے گئے اور چار دنوں تک اس کی آبروریزی کی۔ پولیس نے مکیش اور پردیپ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دو نوجوان اب بھی فرار ہیں.متاثرہ لڑکی کو طبی معائنہ کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔