لکھنؤ۔لکھنؤ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کورسیز میں داخلہ کیلئے امتحان کے نتائج آنے کے بعد اس کی تصدیق کا کام شروع ہو گیا ہے۔ لکھنؤ یونیورسٹی کے پروفیسر این کے کھرے نے بتایا کہ پہلے دن ۳۵ فیصد طلباء نے تصدیق کرائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ داخلہ امتحان میں کامیاب امیدواروں کی تصدیق کا کام ۲۹؍نومبر تک کیا جاتا رہے گا۔ ۳۰؍ نومبرکو تمام محکمہ کے ذمہ داران کو دفتر سے داخلہ کاغذات فراہم کر دیئے جائیں گے۔ تصدیق کے بعد طلباء ۳؍دسمبر سے ۵؍دسمبر تک اپنی فیس جمع کر دیں گے۔ یہ فیس اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں آن لائن چالان کے ذریعہ یا کریڈیٹ و ڈیبیٹ کارڈکے ذریعہ جمع کی جا سکتی ہے۔