نئی دہلی، 2 فروری (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے عام آدمی پارٹی (آپ) پر دہلی میں انتخ
ابی فائدہ کے لئے ذات پات کی سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے آج کہا کہ پارٹی الیکشن کمیشن میں اس کی شکایت کرے گی۔آپ کے کنوینر اروند کیجری وال کے خلاف بی جے پی کے متنازعہ اشتہار کا دفاع کرتے ہوئے مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر پیوش گوئل نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ بی جے پی نے آپ کے باغی سیاسی نظریہ پر حملہ کیا تھا۔ لیکن آپ اپنے سیاسی فائدے کیلئے ایک سیاسی بیان کو ذات پات کا رنگ دے رہی ہے ۔پریس کانفرنس میں موجود دہلی بی جے پی کے صدر ستیش اپادھیائے نے کہا کہ بی جے پی کے اشتہار پر مسٹر کیجری وال کے ردعمل کے خلاف شکایت درج کرانے کیلئے وہ الیکشن کمیشن جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ بی جے پی کے اشتہار میں مسٹر کیجری وال کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ‘انہوں نے گزشتہ سال یوم جمہوریہ پریڈ میں رخنہ ڈالنے کی دھمکی دی تھی اور اس سال انہوں نے اس با ت کی شکایت کی تھی کہ انہیں تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا۔ ملک کے کروڑوں لوگ یوم جمہوریہ کو قومی تہوار مانتے ہیں، اس پر فخر کرتے ہیں اور‘ آپ’ کا فسادی قبیلہ اس میں رخنہ ڈالنے کیلئے تیار تھا’۔