مظفرنگر، 2فروری(یواین آئی)فرقہ وارانہ حساس مظفرنگر میں کشیدگی بے حد بڑھ گئی ہے جہاں ایک سابق پردھان سمیت دو بھائیوں کو آج بھویا۔مظفرنگر بائی پاس پر بدمعاشوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ یہ حادثہ دوپ
ہر 12 بجے کے قریب پچنڈہ لنک روڈ پر پیش آیا جب کسم پور گاؤں کے دونوں بھائی ونود اور پرمود ایک مقدمے کے سلسلے میں سول کورٹ جارہے تھے ۔مرنے والے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جارہے تھے جبکہ جرائم پیشہ افراد کار میں سوار ہوکر آئے اور قریب سے گولیوں کی بوچھار کردی، کسم پور گاؤں کے سابق پردھان ونود کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ان کے بھائی پرمود نے بھاگنے کی کوشش کی مگر اسے بھی کھیت میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ملزمان کو پکڑنے کے لئے انہیں تلاش کیا جارہا ہے ۔ پولس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کا سبب پرانی دشمنی معلوم ہوتی ہے ۔ایس ایس پی ہری نارائن سنگھ نے کہا پولس کی کئی ٹیمیں مجرموں کو پکڑنے پر لگائی گئی ہیں۔