دبئی۔قریب تین دہائی پہلے جارحانہ انداز سے ون ڈے کرکٹ میں بلے بازی کی نئی تعریف لکھنے والے سر ویوین رچڈرس کے پسندیدہ بلے باز سچن تندولکر ہیں۔ آئی سی سی کیلئے لکھے کالم میں رچڈرس نے اپنے کچھ پسندیدہ ون ڈے بلے بازوں کے نام لئے ہیں جن میںتندولکر اور ہندوستان کے موجودہ نمبر ایک بلے باز وراٹ کوہلی شامل ہیں۔رچڈرس نے لکھاپہلا نام جو ذہن میں آتا ہے، وہ سچن تندولکر کا ہے۔ میں اسے لیجینڈ کہہ سکتا ہوں۔ وہ اس طرح کا کھلاڑی ہے کہ اس کے بغیر اگر کوئی ٹیم منتخب کی جائے تو یہ شرمناک ہوگا۔ انہوں نے لکھاتندولکر ہمیشہ سے میرے پسندیدہ بلے بازوں میں سے ایک رہا ہے۔ وہ دنیا کے باقی کھلاڑیوں کے مقابلے قد کاٹھی میں چھوٹا تھا لیکن تمام اچھی چیزیں چھوٹے پیکٹوں میں آتی ہے اور وہ بہت
رین بلے باز تھا۔ کوہلی کے بارے میں رچڈرس نے لکھااتنی کم عمر میں وہ ون ڈے کرکٹ میں اتنی سنچری جمع چکا ہے۔ ون ڈے کرکٹ میں اس کا ریکارڈ غضب کا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ ٹسٹ کرکٹ میں اس میں خود اعتمادی کی کمی ہے لیکن مجھے ون ڈے میں اس کا جارحانہ انداز پسند ہے۔وہیں دوسری جانب آئی سی سی ورلڈ کپ تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے خلاف میچ میں ہندوستانی ٹیم کو ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ عالمی کپ کا میلہ آئندہ ماہ 14 فروری سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ایک ساتھ شروع ہو گا جس میں ہندوستانی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستانی ٹیم عالمی مقابلوں میں اب تک پاکستان کے خلاف نا قابل شکست ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طور پر پانچ میچز کھیلے گئے اور تمام میچز میں ہندوستان کو ٹنڈولکر کی خدمات حاصل تھیں لیکن اس بار ٹنڈولکر کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں اسلئے بھارتی ٹیم ورلڈ کپ تاریخ میں پہلی بار لٹل ماسٹر کے بغیر پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیمیں 15 فروری کو آمنے سامنے ہوں گی۔
اور گرین شرٹس اس بار تاریخ بدلنے کیلئے پرعزم ہے۔ ٹنڈولکر نے کھیلے گئے پانچ میچوں میں 313 رنز بنائے تھے۔