ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعلی اور ایس پی کی صدر کا انتخابات کے نتائج آنے کے بعد اپنے پارلیمانی حلقے اعظم گڑھ کا یہ پہلا دورہ ہے اس لئے پارٹی اسے تاریخی بنانا چاہتی ہے ۔دریں اثنا ضلع مجسٹریٹ سہاس نے یو این آئی کو بتایا کہ اس دوران تقریباً 429
کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سٹھیاؤں چینی مل کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر دفاع 99 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے او ر 184 پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ چینی مل کے علاوہ 435 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا جب کہ 98 کروڑ 44 لاکھ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا۔