لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ بنتھرا علاقہ میں ایک مزدور نے گزشتہ شب اپنے گھر کے پیچھے لگے درخت میں لٹک کر اپنی جان دے دی۔ مزدور نے خود کشی کیوں کی اس بات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ بنتھرا کے اندھرپور دیو گاؤں کا رہنے والا چوبیس سالہ ستیش کمار اپنے کنبہ کے ساتھ رہتا تھا۔ ستیش مزدوری کرتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اتوار کی شام وہ گھر لوٹا اس کے بعد وہ کھانا کھاکر گھر سے نکل گیا۔ کافی وقت گزرنے کے بعد جب وہ واپس گھر نہیں لوٹا تو اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کی۔ اہل خانہ نے جب گھر کے پیچھے لگے نیم کے درخت کے پاس دیکھا تو ستیش کی لاش مفلر کے سہارے لٹک رہی تھی۔ اطلاع پاکر موقع پر بنتھرا پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس نے تفتیش کے بعد ستیش کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ ستیش نے خود کشی کیوں کی اس بات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اہل خانہ
نے بتایا کہ وہ کچھ دن سے پریشان چل رہا تھا۔