لکھنؤ(نامہ نگار)بجلی چوری پکڑنے کیلئے حکومت کی ہدایت کے مطابق افسر کارروائی کریں۔ اس میں کسی طرح کی لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ ہدایت دوشنبہ کو ضلع مجسٹریٹ راج شیکھر نے دی۔ ضلع مجسٹریٹ راج شیکھر کیمپ آفس میں بجلی چوری روکو مہم کا جائزہ لے رہے تھے۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ بجلی چوری روکو مہم ۲۸فروری تک چلائی جاناہے۔ مہم کے تحت بجلی چوری میں
پکڑے جانے پر قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت افسران کو دی ہے۔ضلع مجسٹریٹ نے بجلی سے متعلق زیر التوا آر سی کاجائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ زیر التوا آر سی کا ملان کرتے ہوئے وصولی وقت کے مطابق کرائی جائے۔ جلسہ میں اے ڈی ایم انتظامیہ آر کے پانڈے، اے ڈی ایم شہر مغرب ہری پرتاپ شاہی ، اے سی ایم انل کمار سنگھ، شیلندر کمار مشر چیف انجینئر لیسا ایس کے ورما سمیت بجلی محکمہ کے افسر موجود تھے۔