نئی دہلی۔سال 2011 میں عالمی کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم میں شامل دھاکڑ بلے باز یوراج سنگھ اور گوتم گمبھیر نے اس بار کی عالمی کپ ٹیم میں جگہ نہیں ملنے پر مایوسی ظاہرکی ہے۔بائیں ہاتھ کے بلے باز یوراج نے کہاہندوستانی سلیکٹرنے ہربھجن،ویریندر سہواگ، ظہیر، گمبھیر اور مجھ جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی جگہ نوجوان کو موقع دیا ہے۔ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں شامل نہیں کیا جانا مایوس کن ہے۔ لیکن اس میں آپ کچھ نہیں کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا اب میرا پورا خیال گھریلو کرکٹ میں پنجاب کی ٹیم کیلئے زیادہ سے زیادہ رن بنانے پر ہے۔ میں رنجی ٹرافی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر واپسی کے لئے پوری کوشش کر رہا ہوں۔وہیں گوتم گمبھیر نے بھی مایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہا میرے اندر رنوں بہت بھوک باقی ہے اور میں ہندوستان کیلئے زیادہ سے زیادہ میچ جیتنا چاہتا ہوں۔ میں ٹیم میں نہیں منتخب ہونے سے مایوس ہوں۔وہیں دوسری جانب ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی غیر ملکی زمین پر موجودہ سیریز میں خراب کارکردگی کے لیے اگرچہ تنقید ہو رہی ہو لیکن نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ کا خیال ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں دھونی خاص حکمت عملی کے ساتھ اتریں گے۔ ہندوستان کو سال 2011 عالمی کپ میں خطاب دلانے والے دھونی پر بھلے ہی ماہرین کا یقین ڈگمگایا ہو لیکن فلیمنگ کا خیال ہے کہ ہندوستانی کپتان میں کھیل کو تبدیل کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے اور وہ عالمی کپ میں کچھ خاص ضرور کریں گے۔
انڈین پریمیئرلیگ میں دھونی کی کپتانی والی سپرکنگس کے اہم کوچ فلیمنگ نے ورلڈ کپ میں شاندار کھلاڑیوں کا ذکر کرتے ہوئے دھونی کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہامجھے واقعی دھونی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی میزبانی میں ہونے والے عالمی کپ میں اسی طرح سے کھیلیں گے جس طرح سے انہوں نے چار سال پہلے ٹیم انڈیا کی قیادت کی تھی۔فلیمنگ نے بین الاقوامی کرکٹ کیلئے کہا دھونی کو گزشتہ کئی برسوں سے جانتا ہوں اور ان کی قابلیت سے بھی واقف ہوں۔ مجھے اس بات کا پورا بھروسہ ہے کہ وہ کچھ خاص ضرور کریں گے۔سابق کیوی کپتان نے کہامیں جانتا ہوں کہ انہیں کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کپتان کے طور پر اپنی زمین پر ٹورنامنٹ جیتا۔ دھونی جیتنے کے عادی ہیں اور یہ انہوں نے 2011 کے ورلڈ کپ فائنل میں دکھایا تھا ۔فلیمنگ نے ساتھ ہی دھونی کے بلے بازی آرڈر میں اوپر آکر کھیلنے پر زور دیتے ہوئے کہاہندوستانی کپتان اوپننگ آرڈر میں کھیلے تو اپنی ٹیم کے لیے بہترین ثابت ہو سکتے ہیں۔ آئی سی سی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 14 فروری سے 29 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ ہندوستان ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ ایڈیلیڈ میں دیرینہ حریف پاکستان کے خلاف 15 تاریخ کو کھیلے گا۔