نئی دہلی۔ سابق ہندوستانی کپتان کپل دیو نے کہا ہے کہ نوجوان بلے باز وراٹ کوہلی اگر میدان پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں تو ان کے محبوبہ کو فلائنگ کس یا اسٹائل سے جشن منانے کے طریقے سے انہیں کسی طرح کا مسئلہ نہیں ہے۔کپل نے یہاں ایک کرکٹ کانفرنس کے دوران کہاسنچریبناتے ہیں اور میدان سے محبوبہ کو فلائنگ کس دے کر اس کا جشن منانا چاہتے ہیں تو مجھے اس بات سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ لیکن اگر کوئی کھلاڑی زیرو پر آؤٹ ہو جائے اور پھر بھی اس طرح سے برتاؤ کرے تو مسئلہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہاہم جب کرکٹ کھیلتے تھے تو زمانہ الگ تھا لیکن اب وقت بدل چکا ہے اور ہمیں ان چیزوں کو قبول کرنا ہوگا۔ ہم بیٹھ کر بس یہی سوچتے نہیں رہ سکتے کہ کرکٹ جنون کا کھیل نہیں رہ گیا ہے۔
اب کرکٹ میں چھینٹا کشی۔ گالی گلوج ہوتا ہے۔ ہم ٹیسٹ کرکٹ سے آئے ہیں جبکہ اس وقت ٹوئنٹی 20 فارمیٹ لوگوں کو قابل قبول ہے۔اگرچہ کپل نے ٹیم کے میدان پر رویے کو لے کر کچھ ٹتعریف کی۔
انہوں نے کہا مجھے میچ شرو ع ہونے سے پہلے تمام کھلاڑیوں کا گروپ بندی کرنے کا طریقہ سمجھ نہیں آتا ہے۔ آپ یہ سب ڈریسنگ روم میں کرنا چاہئے کپل نے ساتھ ہی آسٹریلیا میں ٹیم انڈیا کے موجودہ کارکردگی کو ذہن میں رکھتے ہوئے کپل نے ٹیم کے جیتنے کے امکانات پر مثبت جواب نہیں دی۔