نئی دہلی(بھاشا)ہندوستانی ڈاکٹ محکمہ بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو مہم کے تحت اس برس ۳۱مارچ تک ایک کڑورچھوٹے بچت اکائونٹ کھولنے کا ہدف لیکر چل رہا ہے۔ اس کے تحت جمع رقم پر ۹ء۱فیصد کی شرح سے انٹرشٹ لیاجائے گا اور۲۱ برس تک یالڑکی کے ۱۸ برس کی ہونے کے بعد اس کی شادی ہونے تک چلایا جاسکے گا۔مواصلات اورآئی ٹی محکمہ کے وزیرریوی شنکر پاشاد نے دوشنبہ کے روز اس بارے میں معلومات فراہم کی۔انھوں نے کہا کہ ڈاکٹ محکمہ نے ۳۱؍مارچ تک ایک کروڑ(سوکنیاسمردھی کھاتہ)کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ اکائونٹ لڑکی کے پیدائش سے لیکر
اس کے دس برس کی عمر ہونے تک کھولا جاسکتا ہے اس میں کم سے کم ایک ہزار روپئے جمع کئے جائیں گے۔ یہ اکائونٹ کسی بھی ڈاک گھر یا شیڈول بینک کی مجاز شاخ میں کھولا جاسکتاہے۔