بھارت الزام عائد کرتا ہے کہ داؤد ابراہیم پاکستان میں ہیں جبکہ پاکستان اس کی سختی سے تردید کرتا ہے
بھارت کے شہر ممبئی میں انڈر ورلڈ سرغنہ داؤد ابراہیم کے چھوٹے بھائی اقبال کاسکر کو تاوان اور بھتہ وصول کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر اور ان کے ایک دوسرے ساتھی شبّو پر تین لاکھ روپے بھتہ مانگنے کا الزام ہے۔
دونوں کو بدھ کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ممبئی کے ایک ریئل سٹیٹ ایجنٹ سلیم شیخ نے گذشتہ ماہ کی 30 تاریخ کو ان دونوں کے خلا
ف بائی کلا پولیس تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔
پولیس کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہے کہ سیلم شیخ کو دھمکی اقبال کاسکر سے ملی تھی۔
اقبال کاسکر کو بدھ کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا
اس کے بعد منگل کے روز پولیس نے اقبال کاسکر اور شبّو کو تھانے میں پوچھ گچھ کے لیے بلانے کے بعد دونوں کو گرفتار کر لیا۔
اس سے پہلے اقبال کاسکر پر 1993 کے ممبئی بم دھماکوں کی سازش تیار کرنے کا الزام لگ چکا ہے۔
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے اقتدار میں آنے سے پہلے کہا تھا کہ اگر وہ وزیر اعظم منتخب ہو گئے تو وہ بھارت کو مطلوب داؤد ابراہیم کو پاکستان سے بھارت لے کر آئیں گے۔
اس بیان کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے کہا تھا کہ ’نریندر مودی کو پہلے یہ فیصلہ کرنا چاہیے کہ داؤد ابراہیم کہاں رہتا ہے اور پھر ان کو پاکستان پر حملے کاخواب دیکھنا چاہیے۔‘
پاکستان کے سابق سٹار کرکٹر جاوید میانداد کے بیٹے کی شادی داؤد ابراہیم کی بیٹی سے ہوئی ہے۔