نئی دہلی۔تجربہ کار اسپنر ہربھجن سنگھ کا خیال ہے کہ وراٹ کوہلی کی قیادت میں ہندوستانی بلے باز کسی بھی ہدف کا پیچھا کر سکتے ہیں لیکن خطاب برقرار رکھنے کیلئے گیند بازوں کو بہترین کارکردگی کرنا ہوگا۔ ورلڈ کپ 2011 جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے رکن رہے ہربھجن نے پریس ٹرسٹ سے کہا ہندوستان کے پاس وراٹ کوہلی، مہندر سنگھ دھونی، روہت شرما اور رہانے کے رہتے بہترین بلے بازی آرڈر ہے لیکن امیش یادو، بھونیشور کمار اور محمد سمیع کو ظہیر خان کی طرح بولنگ کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہامجھے لگتا ہے کہ ہم چار ماہر گیند بازوں کے ساتھ اتریں گے اور ایک اسٹورٹ بننی کو اتارا جا سکتا ہے۔فیلڈنگ پابندیوں اور دو نئی گیند کی وجہ سے ہمیں چار میں سے تین گیندبازوں سے عمدہ کارکردگی کی ضرورت ہو گی۔ہربھجن نے کہاتمام چاروں گیندباز ایک ہی دن اچھا مظاہرہ کریں۔ہمیں ہر میچ میں چار میں سے تین گیند بازوں کے اچھے مظاہرہ کی ضرورت ہو گی۔
ایک دن میں ایک گیند باز کا خراب فارم چل سکتا ہے لیکن دو کا نہیں۔اس سے دوسرے گیند بازوں پر دباؤ بنتا ہے۔ ہربھجن نے کہا کہ ہندوستانی اسپن تینوں آر اشون، روندر جڈیجہ اور پٹیل کو آسٹریلوی پچوں پر کھیلنے کا فائدہ ملے گا۔ہندوستان کے لیے 101 ٹسٹ ، 229 ون ڈے اور 25 ٹی 20 میچ کھیل چکے ہربھجن نے کہا45 اوور پرانے اور 25 اوور پرانی گیند میں فرق ہوتا ہے۔آسٹریلیا میں سفیدگیند 10۔12 اوور پرانی ہوتی ہے جب اسپنر وں کو ملتی ہے۔اوس کے چلتے اسپنروں کو بہتر پکڑ ملے گی اور وکٹ سے مدد بھی۔ سہ رخی ون ڈے کرکٹ سیریز میں ہندوستان کی کارکردگی کی اگرچہ تنقید ہوئی ہو لیکن ہربھجن اسے زیادہ توجہ نہیں دیتے۔ انہوں نے کہامجھے نہیں لگتا کہ سہ رخی سیریز کا مظاہرہ کوئی معیار ہونا چاہئے ۔
ہندوستا ن، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے ساتھ سیمی فائنل میں داخلے کا دعویدار ہے۔ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ سیریز میں تمام 100 فیصد فٹ نہیں تھے ۔میرا خیال ہے کہ ورلڈ کپ میں تمام تازہ ہوکر بہترین کارکردگی کے اراد ے سے اتریں گے۔ ہربھجن نے وراٹ کی جم کر تعر یف کرتے ہوئے کہاورا ٹ دباؤ کے حالات میں اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔وراٹ پر جتنا زیادہ دباؤ ہوگا ، وہ اچھا کھیلے گا۔عالمی کرکٹ میں اب ایسے زیادہ بلے باز نہیں ہیں جو ہدف کا تعاقب کرنا پسند کرتے ہیں۔وراٹ ان میں سے ایک ہے ۔انہو ں نے یہ بھی کہا کہ فٹ روہت شرما آسٹریلیا میں ہندوستا ن کیلئے ایکس فیکٹر ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہاروہت شاندار کھلاڑی ہے۔وہ تنہا میچ جتا سکتا ہے۔مجھے یقین ہے کہ دھون بھی فارم میں لوٹے گا۔میں ٹیم کو سلام کرتا ہوں۔