ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنینڈس نے کہا کہ فلم ”مرڈر 2” سے ان کے کامیاب فلمی سفر کا آغاز ہوا۔ بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنینڈس نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ان کی پہلی فلم ”الہ دین” تھی لیکن فلم ”مرڈر 2” سے ان کے کامیاب فلمی سفر کی شروعات ہوئی ‘فلم
ہٹ ثابت ہوئی’ فلم میں انہوں نے بولڈ کردار نبھایا جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا اور ان کو دھڑا دھڑ فلموں کی پیش کش شروع ہو گئی اور وہ متعدد ہٹ فلموں کا حصہ بنیں جس پر انہیں فخر ہے۔ اداکارہ نے اپنی نئی فلم ”رائے” کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے کیریئر کی اہم فلم ہے جس میں انہیں ان کی پسندیدہ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ کام کا موقع ملا۔ رنبیر کپور سے جب پہلی بار وہ ملیں تو انہیں لگا کہ وہ خاموش نکلے جس میں کمال کی اداکارانہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ انہوں نے ہر قدم پر ان کی رہنمائی کی انہوں نے رنبیر سے بہت کچھ سیکھا۔ ہر اداکارہ کی یہ خواہش ہے کہ وہ رنبیر جیسے محنتی اداکار کے ساتھ کام کرے اور وہ خوش نصیب ہیں کہ انہیں یہ موقع ملا۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ارجن رام شامل ہیں۔ فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔