نئی دہلی (بھاشا)۔ موبائل ہینڈسیٹ بنانے والی گھریلو کمپنی مائیکرومیکس کوریا کی اہم الکٹرانکس کمپنی سمسینگ کو پچھاڑ کر ہندوستان کی سب سے بڑی اسمارٹ فون کمپنی بن گئی ہے ۔ یہ بات آج ریسرچ کمپنی کینلیس نے کہی۔ کینلیس کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ حال میں اکتوبر سے دسم
بر ۲۰۱۴کی سہ ماہی میں گڑگاؤں ہیڈ کواٹر والی کمپنی کی ہندوستان اسمارٹ فون بازار (عالمی سطح پر ہینڈ سیٹ کا سب سے بڑابازار) میں ۲۲فیصد حصہ داری رہی جب کہ سمسینگ کی حصہ داری ۲۰فیصد رہی ۔ کینلیس نے کہا کہ مائرومیکس نے سمسنگ کو پچھاڑ کر ہندوستانی اسمارٹ فون بازار میں اول مقام کر لیا ہے ۔اور دنیا کی تیسری سب سے بڑی اسمارٹ فون کمپنی بن گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ۲۰۱۴کی چھوتھی سہ ماہی میں ۴بڑ ی کمپنیوں میں مائیکرومیکس ،سمسینگ ،کاربن اور لاوا شامل رہی ۔