آگرہ 06 فروری (یو این آئی) اترپردیش میں آگرہ کے کوتوالی علاقے میں کل رات ایک جوتا فیکٹری میں لگی شدید آگ میں لاکھوں روپے کا مال تباہ ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق نالا منٹولا میں راشد کی جوتا فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی۔ دیکھتے دیکھتے آگ نے بھیانک شکل ا
ختیار کر لی۔ اطلاع ملنے پر آگ بجھانے والے دستے کی پانچ گاڑیوں نے کئی گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ بجھائی۔راشد کا الزام ہے کہ کچھ لوگوں نے آگ جان بوجھ کر لگائی۔ پولیس کی طرف سے معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے ۔