نئی دہلی،(یو این آئی) لبنان کے وزیر زراعت مسٹر اکرم شہایب کی قیادت میں ایک لبنانی وفد نے آج نئی دلی میں مرکزی وزیر زراعت مسٹر رادھا موہن سنگھ سے ملاقات کی۔مسٹر رادھا موہن سنگھ نے لبنانی وفد سے ، درخواست کی کہ وہ بہتر سپلائی چین کو یقینی بنانے کے لئے ہندوستان میں میگا فوڈپارکوں اور کولڈچین کے قیام کیلئے سرمایہ کاری کے موقع کا فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے لبنان سے کہا کہ وہ پ
ھلوں اور سبزیوں کی جدید پروسیسنگ تکنیکوں اور غذائی اشیاء کی پیکنگ تکنیکوں سمیت اطلاعات کے تبادلے کے لئے بین الاقوامی غذا میلوں میں حصہ لیں۔ ہندوستان کی باہمی تجارت کی درخواست کے جواب میں لبنان کے وزیر زراعت مسٹر اکرم شہایب نے کہا کہ لبنان بھی باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کا خواہاں ہے ۔