نئی دہلی۔ 7فروری (یو این آئی) کانگریس نے الیکشن کے بعد دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حمایت کرنے کو خارج از امکان قرار دیا ہے ۔کانگریس کے دہلی کے انچارج پی سی چاکو نے آج کہاکہ عام آدمی پارٹی کی حمایت کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوِں نے کہاکہ پارٹی نتائج کے اعلان کے بعد ہی مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔مسٹر چاکو نے کہاکہ مسٹر اروند کیجریوال کی پارٹی کو حمایت دینے یا نہ دینے کے تعلق سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔دہلی اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی انتخابی مہم کے سربراہ اجے ماکن نے بھی کہا کہ ان کی پارٹی الیکشن کے بعد عام آدمی پارٹی سے نہ تو کسی طرح کی حمایت لیگی اور نہ ہی دے گی۔ دہلی کے صدر بازار اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار مسٹر ماکن نے ووٹ ڈالنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ ہم حکومت سازی کے
لئے نہ توعام آدمی پارٹی کو حمایت دیں گے اور نہ ہی لیں گے ۔