نئی دہلی، 9فروری (یو این آئی) انڈین نول ایوی ایشن کے کے کیرے ئر بارن اے ئر کرافٹ ڈیولپمنٹ پروگرام ایل سی اے (نیوی ) کو پچھلے روز یعنی سات فروری 2015 کو اس وقت ایک زبردست کامیابی ملی جب ہندوستانی ایروناٹکس لمٹیڈ کے بنگلور ہوائی اڈے سے پہلے ایل سی اے (نیوی ) فائٹر ، نول پروٹوٹائپ (این پی 2- )نے بارہ بج کر 27 منٹ پر 35 منٹ کی پہلی غیر معمولی پرواز کی ۔ہندوستانی بحریہ کے نیشنل فلائٹ ٹیسٹ سینٹر(این ایف ٹی سی) تجربہ کار ٹیسٹ پائلیٹ کیپٹن شیو ناتھ دہیہ اس پرواز کے پائلیٹ تھے ۔اس پرواز کی کامیابی میں ٹیسٹ ڈائریکٹر کمانڈر جے ڈی رت
وری اور این ایف ٹی سی کے چیف ٹیسٹ پائلیٹ اور سیفٹی پائلیٹ کمانڈر جے اے ماؤلنکرکی مہارت بھی نمایاں نظر آئی ۔