کراچی۔کلاسکل فنکارہ سارہ چوہدری آج کل بڑی اسکرین پرباقائدہ کردار کی روپ میں جلوہ گر ہونے کی تیاریاں ر رہی ہیں۔وہ ان دنوں پاکستان میں بننے والی پرویز کلیم کی فلم’’ شوٹ ہارٹ‘‘ میں بطور ہیروئین اپنی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ شوٹنگ کے دوران جنگ سے گفتگو کر تے ہوئے انکا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کا آغاز ایک اچھی ٹیم کے ساتھ کر رہی ہوں۔ کلاسیکل پر فارمنس کے بعد فلموں میں کام کر ناجنون تھا۔ فلم شوٹ ہارٹ میں کام کرنے کا موقع ملنے کے بعد انکا یہ جنون پورا ہورہا ہے۔میں بتا نہیں سکتی کہ مجھے کتنی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔اب مجھ پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ میں اپنا کام پوری محنت اور دل جمعی کے ساتھ انجام دیتے ہوئے اپنا مقام پیداکرو ں۔اس سے قبل فیصل بخاری کے ساتھ کام کر نے کا موقع ملا تھا جس سے انڈسٹری میں میرااعتماد بحال ہوا تھا۔اپنے سینئرز کے ساتھ کام کرکے نہ صرف خوشی میسر
ہو تی ہیبلکہ انکے تجربات سے سیکھنے کے بے تحاشہ مواقع میسر ہو تے ہیں۔فلم شورٹ ہارٹ میں ایک اچھے کردار پر اپنے فن کے اظہار کا موقع حاصل ہوا ہے ایک اچھے پلیٹ فارم کے ساتھ ساتھ اچھی ٹیم کے ساتھ کام کر رہی ہوں امید ہے میری یہ پہلی فلم کامیابیوں سے ہمکنا ر ہوکر فلم بینوں کے لئے دلچسپی کا باعث بنے گی۔انکا کہنا تھا کہ اگر انسان کو اپنے ملک میں ہی تمام چیزیں میسر ہوجائیں تو اسے کسی دوسرے ملک جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔آہستہ آہستہ ہماری فلم انڈسٹری میں بھی بہتری آرہی ہے اور یہاں اچھی فلمیں بھی بن رہی ہیں۔امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ہماری انڈسٹری بھی ایک مرتبہ پھر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گا۔