مظفر نگر(بھاشا)ایس پی دیہات آلوک پریہ درشی نے بتایا کہ ایک چالیس سالہ کاشتکار کو گڑھی گائوںمیں نامعلوم افرادنے گولی مار
کرقتل کردیا انھوںنے بتایا کہ اپیندر کاشتکار اپنے کھیت میں گیاہواتھاجہاں پرنامعلوم بدمعاشوں نے اسے گولی مارکرہلاک کردیا۔کاشتکار کی موقع پرہی موت ہوگئی۔انھوںنے بتایا کہ حملہ آوروںکی تلاش کی جارہی ہے اس سلسلے میں نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ اپیندر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاگیاہے ۔