لکھنؤ(نامہ نگار)سروجنی نگر علاقے میںاتوار کی شب چوروں نے ایک اے ٹی ایم توڑ کر روپئے نکالنے کی کوشش کی ۔ اتفاق کی بات یہ رہی کہ چور اپنے مقصد میں کامیاب نہیںہوسکے اور بھاگ گئے ۔پولیس اب اے ٹی ایم مشین میں لگے سی سی ٹی وی کی مدد سے چوروں کے بارے میں پتہ لگارہی ہے ۔ سروجنی نگر کے کانپور واقع کامرشیل تراہے پر نزدیک آزاد نگر کے رہنے والے رمیش کی دکان ہے ۔ اس کی دکان میں ہی کافی عرصہ سے ایکسس بینک کا اے ٹی ایم لگاہے۔ بتایا جاتاہے کہ اتوار کی صبح جب کچھ لوگ اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے پہنچے تو دیکھا کہ اے ٹی ایم کا نیچے کا حصہ ٹوٹا پڑ
اہے۔ انہوںنے اس کی اطلاع پولیس کو دی ۔ اطلاع پاکر موقع پر سروجنی نگر پولیس بھی پہنچ گئی ۔ پولیس نے تفتیش کی اور چوروں کی تلاش کرنے میںمصروف ہوگئی ۔پولیس کا کہناہے کہ چور اے ٹی ایم توڑ نہیں سکے ۔فی الحال اس معاملہ میں بینک کے جانب سے کوئی شکایت نہیں کی گئی ہے ۔پولیس اے ٹی ایم مشین میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے سے چوروں کاپتہ لگارہی ہے ۔