لکھنؤ(نامہ نگار)سماج وادی پارٹی کے قومی صدر ملائم سنگھ یادو نے آج ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ جھوٹ بول کر ملک کو آگے نہیں بڑھایا جاسکتاہے ۔ مسٹر یادو نے کہا کہ جب ملک کی بات آتی ہے تو ساری پارٹیاں اورعوام ایک ہوجاتے ہیں لیکن ملک کو چلانے والے ہی جھوٹے وعدے کریں گے تو کیاہوگا۔ آج یہاں گومتی نگر واقع لوہیا پارک میں ریاستی حکومت کے جانب سے منعقد یش بھارتی سمان سماروہ کے موقع پر انہونے چین کو لیکر اپنی تشویش ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم چین سے ہاتھ ملارہے ہیںاور چینی فوج ہندوستان میں پیر جمارہی ہے ۔ چین کو لیکر مرکزی حکومت کو الرٹ کرتے ہوئے کہا کہ چین دھوکہ باز ملک ہے ۔ چین نے ہندوستان کی زمین پر قبضہ کررکھاہے۔وزیر اعظم کو چین سے اپنی زمین واپس مانگنی چاہئے لیکن وہ زمین واپسی کی بات نہیں کرتے ۔چین نے تو پنڈت جواہر لعل نہر و کو بھی دھوکہ دیا۔اسی صدمے میں ان کی موت ہوگئی ۔تبھی ہندوستانی پارلیمان نے تجویز پاس کردی تھی کہ جب تک چین ہماری زمین واپس نہیں کریگا تب تک اس سے بات نہیں ہوگی لیکن نریندر مودی اس سے زمین کی بات کیوں نہیںکرتے ۔ملائم نے کہاکہ آج ہمارے ملک کے بازار چینی اشیاء سے بھرے پڑے ہیں۔یہاں کی صنعت کو نقصان ہورہاہے ۔
یش سما ن سے سرفراز ہونے کی شخصیتوں کو مبارک باد دیتے ہوئے مسٹر یادونے کہا کہ ملک کی ترقی میںسبھی طبقوں کا تعاون ہے ۔ مصنفوں ،موسیقاروں ،صحافیوں ،وکیلوں ،فنکاروں ،کھلاڑیوںسمیت سبھی یہاں ملک اور دنیامیں ریاست کانام روشن کرنے والوں کو سرفراز کیاجارہاہے ۔
وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے یش بھارتی اعزاز سے سرفراز شخصیتوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے علاقوں میں ریاست کانام اور ملک اور دنیا میں بڑھانے والے فن ،ادب ،کھیل سے جڑے لوگوں کو سرفراز کرکے ہمیں بہت خوشی ہورہی ہے ۔ یہ سبھی اترپردیش کے برانڈ امبیسڈر کی طرح ہیں جنہوں نے ریاست کانام روشن کیاہے مسٹر اکھلیش یادو نے کہا کہ ان سبھی لوگوں نے اپنی محنت اور اپنے وسائل سے ریاست کی عزت بڑھائی ہے ہم سبھی کو آپ لوگوں پر ناز ہے ۔مسٹر یادو نے کہا کہ یش بھارتی انعام دینے کی شروعات مسٹرملائم سنگھ یادونے کی ۔
سماجوادیوںنے جب جب حکومت آئی یوپی سے جڑی بستیوں کو ڈھونڈ نکالا اور ان کوسرفرازکیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچوے ملک کی آبادی والی اپنی ریاست میں گنگا جمنی تہذیب کے درمیان ،آرٹ ،ثقافت ،ادب اور موسیقی نے خوب ترقی کی ہے لیکن ابھی چیلنج اور بھی ہیں ۔سب سے بڑا چیلنج نوجوانوںکو روزگار اور ریاست کو خوشحالی کی طرف لے جانے کی ہے ،ریاستی حکومت سماجوادی اصولوں پر چل کر ان چیلینجوںکے درمیان ریاست کو آگے بڑھانے کاکام کررہی ہے ۔اس موقع پر وزیر تعمیرات عامہ شیوپال یادو ،وزیر سیاحت اوم پرکاش سنگھ ،وزیر صحت احمد احسن ،راجیندرچودھری سمیت اور دیگر اعزاز سے سرفراز شخصیتوں کے کنبے اوربڑی تعدادمیں لوگ موجودتھے ۔