لکھنؤ(نامہ نگار)حضرت گنج واقع ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں جنوری ماہ میں ممبئی کی ایک لڑکی سے عصمت دری کے واردات ہوئی تھی ۔ عصمت دری کا الزام ایک ایونٹ کمپنی کے ایم ڈی پر لگا ہے ۔ اس معاملے میںحضرت گنج کی پولیس نے ملزم کے خلاف رپورٹ درج کی ہے ۔ذرائع یہ بھی بتاتے ہیںملزم کو پکڑبھی لیاگیاہے ۔ معاملہ ہائی پروفائل ہونے کیوجہ سے کوئی افسر کچھ بولنے کے لئے تیار نہیں ہے ۔
حضرت گنج پولیس سے موصول اطلاع کے مطابق ممبئی کارہنے والا ایک نوجوان ایونٹ کمپنی کا ایم ڈی ہے بتایاجاتا ہے کہ گزشتہ ۳۱جنوری کو وہ اپنی ایک خاتون دوست کو ممبئی سے ہوٹل پارٹی کے بہانے لیکر آیا تھا۔ اس نے اپنی خاتون دوست کے لئے ہوٹل ہی میں ایک کمرہ ۳۰۳بک کرایا تھا۔بتایا جاتاہے کہ دیر شب کھانا کھانے بعد ملزم اپنی خاتون دوست کو بہلاپھسلا کر ہوٹل ہی میں اپنے کمرے میںلے گیا اور اس نے خاتون دوست ک
ے ساتھ عصمت دری کی اس واقعہ کے بعد متاثرہ نے اپنے جاننے والوں کو پوری بات بتائی اور ممبئی چلی گئی۔الزام ہے کہ اس نے کچھ نشیلی شے کھلاکر لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی تھی ۔ گزشتہ ۶فروری کو لڑکی حضرت گنج پولیس کے پاس پہنچی اور معاملے کی شکایت بھی کی ۔
اس بات کا بھی ذکر ہے کہ اس معاملہ کی شکایت وومین پاور لائن ۱۰۹۰پر بھی کی گئی تھی اس کے بعد وومن پاور لائن میں اس پوری واردات کے بارے میں تفتیش کی ۔ اتوار کو اس معاملے میں حضرت گنج کوتوالی میں ملزم کے خلاف عصمت دری کی رپورٹ درج کرائی گئی ۔ ذرائع یہ بھی بتاتے ہیںکہ واردات کے بعد ملزم غیر ملک چلاگیاتھا۔ دوشنبہ کو وہ غیر ملک سے دہلی لوٹا اور پولیس نے اس کو پکڑلیا ۔
پانچ ستارہ ہوٹل میں ہوئی اس واردات کے بارے میں فی الحال پولیس کا کوئی افسر کچھ بھی بولنے کو تیار نہیںہے ۔ ملزم کا نام سنتوش گپتا بتایاجاتاہے ۔