لکھنؤ، 10 فروری (یو این آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے آج قومی راجدھانی دہلی کے اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت کے لئے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سربراہ اروند کیجریوال کو مبارکباد دی۔یوپی کے وزیر اعلی مسٹر اکھیلیش یادو نے آج ٹیلیفون پر مسٹر کیجریوال سے بات کی اور انہیں پارٹی کی بے مثال جیت پر مبارکباد پیش کی۔ دریں اثناء، سماجوادی پارٹی کے ترجمان راجندر چودھری نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ دہلی کے باشندوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور ان کے فرقہ پرست نظریے کو مسترد کردیا ہے ۔ انہوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ بہار اور اترپردیش میں آنے والے انتخابات میں بھی بی جے پی کو افسوس کا ہاتھ ملنا پڑے گا۔ دوسری طرف ، بی جے پی کی اترپردیش اکائی کے لیڈر نے رابطہ کرنے پر یہ کہتے ہوئے دہلی اسمبلی انتخابات پر کوئي تبصرہ کرنے
سے ہی انکار کردیاکہ یہ معاملہ یو پی کا نہیں ہے ۔