طرابلسبن غازی ، 29 نومبر ؛ لیبیا کے جنوب میں واقع شہر صبحا کے نزدیک واقع ایک فوجی گودام میں آج زبردست دھماکے میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق چند افریقیوں سمیت 43 افراد پر مشتمل مقامی لوگوں کا ایک گروپ اس گودام سے گولہ بارود چوری کرنے آیا تھا اسی دوران یہ حادثہ ہوگیا۔ فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گودام میں اب بھی آگ لگی ہوئی ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔دوسری طرف بن غازی میں فوج اور انتہا پسند تنطیم انصار الشرعیہ گروپ کے انتہا پسندوں کے درمیان جھڑپ میں چار فوجی مارے گئے۔