علی گڑھ(نامہ نگار)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے یو جی سی اکیڈمک ا سٹاف کالج کے زیرِ اہتمام منعقدہ سبجیکٹ ریفریشر کورس ان ہندی اور ریسرچ میتھاڈولوجی ان سوشل سائنس کا افتتاح کالج کے ڈائرکٹر پروفیسر اے آر قدوائی نے کیا۔شرکاء اساتذہ کو خطاب کرتے ہوئے پروفیسر قدوائی نے کہا کہ ان کورسیز کے شرکاء اساتذہ کو دانشوروں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ ملے گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اساتذہ اے ایم یو کی مساوی اور سماجی انصاف کی ا قدار کو دیگر لوگوں تک بھی پہنچائیں گے۔
اس موقع پر ریسرچ میتھاڈولوجی ان سوشل سائنسز کے کو آرڈینیٹر پروفیسرا سمر بیگ اور ہندی ریفریشر کورس کی کو آرڈینیٹر پروفیسر تسنیم سہیل بھی موجود تھیں۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر فائزہ عباسی نے انجام دئے۔ اس کورس میں آسام، جموں و کشمیر، مہاراشٹر، تری پورا، اترا کھنڈ اور اتر پردیش کی120یونیورسٹیوں و کالجوں کے اساتذہ حصہ لے رہے ہیں۔علی گڑھ(نامہ نگار) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کورٹ میں پروفیسرس، ایسو سی ایٹ پروفیسرس اور اسسٹنٹ پروفیسرس زمرے سے نمائندگی کے لئے ہونے و الے انتخابات کے لئے اعلانیہ جاری کردیا گیا ہے۔
چیف الیکشن آفیسر پروفیسرا قبال پرویز نے بتایا کہ کورٹ کی رکنیت کے لئے ووٹنگ18؍فروری کو ٹیچنگ ا سٹاف کلب میں ہوگی جبکہ عملِ نامزدگی11و12؍فروری کو تکمیل پائے گا۔ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ کا عمل12؍فروری کو شام5.00بجے سے شروع ہوگا اور13؍فروری کو شام۴بجے تک نام واپس لئے جا سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ۱۳؍فروری کو ہی سیریل نمبر الاٹ کردئے جائیں گے۔ پروفیسرا قبال پرویز نے بتایا کہ ووٹنگ۱۸؍فروری کو صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک ٹیچنگ ا سٹاف کلب میں ہوگی اور شام ساڑھے چھ بجے سے ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگا جس کے اختتام پر انتخابی نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔