نئی دہلی،11فروری(یو این آئی) بہار میں جنتادل (یو) کی لیجسلیچر پارٹی کے نومنتخب لیڈر نتیش کمار ریاست میں حکومت سازی کے سلسلے میں آج شام صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سے ملاقات کریں گے۔جنتادل( یو)کے ذرائع نے بتایا کہ مسٹر کمار اپنے 130حامی ممبران اسمبلی کے ساتھ صدر جمہوریہ سے ملاقات کریں گے ۔مسٹر کمار کے ساتھ مسٹر شردیادو، راشٹریہ جنتادل(آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو، سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو اور کچھ دیگر پارٹیوں کے لیڈر بھی مسٹر مکھرجی سے ملاقات کریں گے ۔خیال رہے کہ گذشتہ 7فروری کو مسٹر نتیش کمار کو مسٹر جیتن رام مانجھی کی جگہ پر جنتادل(یو) کی لیجسلیچر پارٹی کا نیا لیڈر منتخب کیا گیاتھا۔ بعد میں مسٹر کمار نے ریاست کے گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی سے ملاقات کرکے ریاست میں حکومت سازی کا دعوی
پیش کیا تھا۔