نئی دہلی،11فروری(یو این آئی) جنتا دل (یو) قانون ساز کونسل جماعت کے نو منتخب لیڈر نتیش کمار نے بہار میں سرکار کی تشکیل میں ہو رہی تاخیر پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں آئین کا مذاق اڑایا جا رہا ہے ۔حکومت کی تشکیل کے متعلق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سے ملنے یہاں آئے مسٹر کمار نے کہا کہ انھیں اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہے اس کے باوجود نہ جانے کیوں جوڑ توڑ اور خرید و فروخت کی سیاست کو فروغ دیا جارہا ہے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ بہار میں ایک پارٹی سے دوسری پارٹی میں جانے کا کھیل کھلے عام جاری ہے ۔ دریں اثنا جے ڈی یو کے جنرل سکریٹری اور ممبر کے سی تیاگی نے بتایا کہ مسٹر کمار 130حامی ممبران اسمبلی کے ساتھ آج شام سات بجے صدر جمہوریہ سے ملاقات کریں گے ۔ مسٹر کمار کے ساتھ جے ڈی یو کے صدر شرد یادو، راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو ، سماجوادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو اور کچھ دیگر سیاسی جماعتوں کے لیڈر بھی مسٹر مکھرجی سے ملاقات کریں گے ۔مسٹر کمار کو گذشتہ سات فروری کو وزیر اعلی جیتن رام مانجھی کی جگہ مسٹر کمار کو قانو
ن ساز کونسل جماعت کا نیا لیڈر منتخب کیا گیا تھا اور مسٹر مانجھی کو استعفی دینے کا حکم دیا گیا تھا لیکن ویسا نہیں کرنے پر انھیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔