مدھے پور، 11 فروری (یو این آئی) بہار میں اس ضلع کے ڈویژنل جیل میں پولیس نے آج چھاپہ مارکر موبائل فون سمیت کئی قابل اعتراض سامان برآمد کئے ۔پولیس کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ پولیس سپرنٹنڈنٹ آشیش بھارتی کی زیر قیادت آج صبح ڈویژنل جیل میں چھاپہ مارا گیا۔ جس کے دوران جیل کے مختلف وارڈ سے تین موبائل فون، چارجر، دو سم کارڈ، گانجہ سمیت دیگر قابل اعتراض سامان برآمد کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اس
بات کی جانچ کی جارہی ہے ، آخر جیل کے اندر یہ چیزیں کس طرح پہنچیں۔