لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شاندار فتح پر اکھل بھارتیہ کانگریس کمیٹی کی ترجمان ڈاکٹر ریتابہوگنا جوشی نے عاپ لیڈر اروند کیجری وال کو مبارک باد پیش کی ہے۔ اپن
ے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ دہلی کے عوام کی خواہش کی شکل میں بڑی ذمہ داری نئی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ امید ہے کہ نئی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ دہلی انتخابات مودی لہر کی شکست ہے۔ عوام نے بی جے پی اور مرکزی حکومت کے خلاف اپنا اعتماد دیا۔ یہ شکست بی جے پی اور مودی کے غرور اور ۲۰۱۴ء میں دی گئی یقین دہانیوں کی وعدہ خلافی، سرمایہ دارانہ نظام کی جانب مودی کا رجحان، سنگھ پریوار کے جمہوریت کے خلاف بیانات کی بنیاد پر ملک کی تقسیم کی کوشش ہے اور سنگھ کے اشارے پر چل رہی حکومت کی کراری شکست ہے۔